ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نماز پڑھنے سے کیا انکار تو مامی اور بہن نے کر دیا نابالغ کا قتل

نماز پڑھنے سے کیا انکار تو مامی اور بہن نے کر دیا نابالغ کا قتل

Fri, 11 May 2018 12:10:35    S.O. News Service

ممبئی،10؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ممبئی میں ایک نابالغ لڑکی کا اس کی مامیوں اور ماموں زاد بہن نے قتل کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھنے سے انکار کر دیا تھا جس کو لے کر ان کے درمیان تنازعہ ہوا اور اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان میں سے ایک نابالغ ہے۔

مقتول لڑکی کا نام میناج بتایا جا رہا ہے۔ وہ 15 سال کی تھی۔ اس کے والد نے بتایا کہ ماں کے انتقال کے بعد ممبئی کے انٹاپ ہل کے علاقے میں وہ اپنے ماما کے خاندان کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میناج کے ماما۔ مامی کا خاندان انتہائی مذہبی تھا۔ ان کے یہاں ہر ایک کیلئے جمعہ کی نماز پڑھنا ضروری تھا۔ میناج بھی ہر جمعہ کو نماز ادا کیا کرتی تھی۔

تاہم، گزشتہ جمعہ کو اس نے نماز پڑھنے سے انکار کر دیا۔ اس کو لے کر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور یہ اتنا طول پکڑ گیا کہ گھر میں موجود دو مامیوں اور ان کی ایک نابالغ بیٹی نے گلا گھونٹ کر میناج کا قتل کر دیا۔


Share: